گریٹر حیدرآباد میں ٹی آر ایس کی سیاسی طاقت بڑھانے سرگرمیاں

   

بی جے پی کارپوریٹرس کو پارٹی میں شامل کرنے کی تیاریاں 13 سے بات چیت 8 کی رضامندی !
حیدرآباد /20 مئی ( سیاست نیوز ) ٹی آر ایس نے آئندہ انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ گریٹر حیدرآباد پر توجہ مرکوز کی ہے۔ آپریشن آکرش کے تحت بی جے پی کارپوریٹرس کو ٹی آر ایس میں شامل کرنے کی مہم کا آغاز ہوگیا ہے ۔ تاحال 13 کارپوریٹرس سے تبادلہ خیال کیا گیا جن میں 8 نے رضامندی کاا ظہار کیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کے 24 اسمبلی حلقہ ہیں جو کسی بھی جماعت کو اقتدار دلوانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں 2018 انتخابات میں ٹی آر ایس نے توقع سے بہتر مظاہرہ کیا تھا تاہم اس کے بعد جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں بی جے پی نے 40 سے زائد ڈیویژنس پر کامیابی حاصل کرکے اپنے آپ کو ٹی آر ایس کے متبادل کے طور پر پیش کیا اور آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے حکمران جماعت کو بہت بڑا چیلنج پیش کیا ہے ۔ ٹی آر ایس آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل گریٹر حیدرآباد میں اپنی سیاسی طاقت بڑھانے حکمت عملی کا آغاز کردیا ہے ۔ اور ضرورت پڑھنے پربی جے پی کارپوریٹرس کو پارٹی میں شامل کرنے کی شہر کے وزراء ، ارکان اسمبلی اور پارٹی قائدین کی ہدایت دی گئی جس پر عمل شروع کردیا گیا ہے ۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ ابھی تک بی جے پی کے 13 کارپوریٹرس سے بات چیت ہوئی ہے ۔ انہیں اپنے ڈیویژنس کی ترقی کیلئے فنڈز اور عہدہ کے علاوہ دیگر فوائد کا لالچ دیا جارہا ہے ۔ جس سے 8 بی جے پی کے کارپوریٹرس نے حکمران جماعت میں شمولیت کیلئے رضامندی ظاہر کی ۔ حلقہ ایل بی نگر میں بی جے پی کے 11 کارپوریٹرس ہیں جن میں 6 بی جے پی سے ٹی آر ایس قائدین کی بات چیت کا علم ہوا ۔ تین کارپوریٹرس نے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ حلقہ صنعت نگر میں بی جے پی کے کارپوریٹرس سے بات چیت جاری ہے ۔ اسمبلی حلقہ حلقوں میں ٹی آر ایس قائدین بی جے پی کے کارپوریٹرس سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں ۔ بی جے پی کے 5 کارپوریٹرس نے غور کرنے کے بعد قطعی فیصلہ کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ ن