گریٹر نوئیڈا میں طالب علم کو تھانے میںمارا پیٹا گیاپیشاب پلانے کی کوشش

   

گریٹر نوئیڈا : دہلی سے متصل گریٹر نوئیڈا میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں بی اے ایل ایل بی کے ایک طالب علم نے پولیس پر اسے زبردستی تھانے لے جانے، بھتہ مانگنے اور مارپیٹ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ طالب علم کا الزام ہے کہ پولیس نے اسے زبردستی پیشاب پلانے کی کوشش کی۔پولیس نے بتایا کہ یہ وائرل ویڈیو ایک سال پرانا ہے۔ پولیس کے اعلیٰ حکام نے ویڈیو کی تحقیقات کرنے اور واقعے کی حقیقت سامنے لانے کا حکم دیا ہے۔ دراصل یہ سارا معاملہ تقریباً 8 ماہ پرانا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ جیتو کا تعلق دلت برادری سے ہے۔دو سال قبل اس کی منیش نامی نوجوان سے دوستی ہوئی تھی اور بعد جھگڑا ہوگیا۔