گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 4043 نئے کیسز

   

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وبا کے 4043 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 44543089 ہو گئی ہے ۔اس دوران وبا سے مزید 9 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کا اعدادوشمار بڑھ کر528370 ہو گیا ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 216.83 ویکسین دی گئی ہیں۔ اس دوران ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.11 فیصد ہے ، انفیکشن کی یومیہ شرح 1.37 فیصد اورشرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وبا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 648 کم ہو کر 47379 رہ گئی جبکہ اسی عرصے میں 4676 مریض کی صحت یابی کے بعد ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 43967340 ہوگئی ہے ۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.71 فیصد ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 295894 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد ٹیسٹوں کی کل تعداد 89.20 کروڑ ہو گئی ہے ۔