گستاخ رسول کیخلاف احتجاجی میمورینڈم

   

اورنگ آباد : شہر اورنگ آباد میں آج ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کُل جماعتی وفاق مسلم نمائندہ کونسل نے ڈویژنل کمشنر کو گستاخ ملعون رام گری مہاراج کے خلاف ایک تفصیلی میمورینڈم پیش کیا۔ اس میمورنڈم میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔ انبیاء علیہم السلام کی عظمت ہر مسلمان کے ایمان کا مرکزی جز ہے ۔ دنیا کے کسی بھی کونے میں بسنے والا مسلمان انبیاء کی توہین کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کر سکتا۔ جس شخص نے اپنے مذہبی لیکچرز میں اسلام اور آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں گستاخانہ الفاظ استعمال کئے ، اس نے نہ صرف مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے بلکہ امن و امان کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔