گلائیڈر طیارہ ایندھن ختم ہونے پر حادثہ کا شکار

   

ایتھنز: یونان میں حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ اْن دو ترک باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کا انجن والا گلائیڈر طیارہ ملک کے جنوب مغرب میں جزیرہ ایویا کے قریب گر گیا تھا۔ دونوں افراد کو یونان میں غیرقانونی صورت میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ان افراد کی عمریں 32 اور 33 سال ہیں۔یونان کی سمندری امور کی وزارت کے بیان کے مطابق طیارے میں ایندھن ختم ہو گیا تھا جس کے بعد وہ گر گیا۔جزیرہ ایویا میں مچھیروں نے مقامی حکام کو اطلاع دی تھی کہ انہوں نے سمندر میں ایک گلائیڈر طیارے کو گرتے ہوئے دیکھا ہے۔وزارت کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ یہ گلائیڈر طیارہ ترکی میں سمیرنا سے اڑا تھا اور اسے ایتھنز پہنچنا تھا۔ تاہم وہ ایندھن ختم ہونے کے سبب کیرسٹوس شہر کے قریب گر گیا۔