گلاب میلہ، طائف میں رنگ برنگے پھولوں کی مہک سے فضا معطر

   

ریاض : سعودی عرب کا تاریخی شہر طائف آج کل گلاب کے پھولوں سے مہک رہا ہے جہاں گلاب میلہ سجایا گیا ہے جسے دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی شہری پہنچ رہے ہیں۔ سعودی عرب کا پرفضا شہر طائف تاریخی اہمیت کے علاوہ گلاب کے پھولوں کی کاشت کے حوالے سے بھی مشہور ہے۔