گلبرگہ: علمی ، ادبی و تدریسی خدمات انجام دینے والوں کو تہنیت

   

گلبرگہ /5 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب الحاج مجیب علی خان فزیکل انسٹرکٹر و یوگا ٹرینر کی سالگرہ کے موقع پر وودھا اددیشا سماج سیوا سمیتی گلبرگہ کے زیر اہتمام یوم اردو کے موقع پر علامہ اقبال ایوارڈ یافتگان جناب حکیم شاکر سینیر صحافی، ڈاکٹر پیر زادہ فہیم صدر انجمن ترقی اردو گلبرگہ، جناب ڈاکٹر انیس صدیقی معتمد انجمن، جناب صادق علی موظف مولانا آزاد اسکول ساولگی، محترمہ نکہت پروین صدر معلمہ اور الحاج مجیب علی خان کوتہنیت کی گئی۔ اور وودھا اددیشا سماج سیوا سمیتی کے سربراہ جناب ساجد علی رنجولوی کی سماجی خدمات کے عوض اور واجد اختر صدیقی۔ اعزازی صدر لنگویسٹک مایناریٹی ٹیچرس اسوسی ایشن گلبرگہ کی ادبی علمی و تدریسی خدمات کا اعتراف کرتے ہوے شال پوشی و گل پوشی کی گئی۔