گلبرگہ میں مسابقہ حفظ القرآن کریم و مسابقہ نعت خوانی

   

سنہرے موقع سے استفادہ کرنے طلبہ ، اساتذہ ، والدین سے اپیل ، ڈاکٹر محمد اصغر چلبل کا خطاب
گلبرگہ۔27ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آل انڈیا ملی کونسل اور مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے زیراہتمام قائم سیرت النبی ﷺاسٹڈی اینڈ ریسرچ سینٹر کرناٹک کے تحت اس سال مرد و خواتین کے لئے دو الگ الگ عظیم الشان مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔مسابقہ حفظ القرآن الکریم کے تحت ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک اپنی افتتاحیُ تقریب فارم ریلیز و ضوابط وشرائط 26 ستمبر بروز ہفتہ رات 9 بجے نورباغ گلبرگہ میں کر رہے تھے۔ اس موقع پر مولانا حافظ محمد فخرالدین مانیال سکریٹری نعت کونسل ، مولانا جاوید عالم قاسمی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ،سینئیر صحافی عزیزاللہ سرمست ، مولانا سلمان عبدالصمد صدر شعبہ اردو کے بی این یونیورسٹی گلبرگہ ، مولانا عبدالحمید باقوی صدر صدائے انسانیت فائونڈیشن گلبرگہ ، مولانا محمد جیلانی باقوی خطیب وامام مسجد صدر محلہ گلبرگہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے موجودہ دور میں ایسے مقابلے جات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ قرآن مجید کو بار بار پڑھنا اور اس کو حفظ کرنا معمولی بات نہیں ہے۔ اللہ تعالی جسکو توفیق و ہدایت دیتا ہے وہی ایسے کاموں انجام دیتا ہے ۔ ہم سب کو چائیے کے ایسے مقابلے جات منعقد کرنے والے حضرات کا ساتھ دینا چاہئے۔ ایک طرف لوگ دنیوی جلسوں کیلئے لاکھوں روپئے خرچ کرتے ہیں جس سے عارضی فائدہ ہوتا ہے جبکہ دینی معلومات ومقابلے جات کے پروگرام سے دنیا وآخرت سنورجاتی ہے ۔ انھوں اس سنہرے موقع سے فائدہ اٹھانے والدین ، اساتذہ ، طلباء وطالبات اور خاص کر حفاظ اور نعت خواں حضرات سے شرکت کے اپیل کی ۔مولوی مظہر احمد گرمٹکالی ، مولانا حفظ قاسم جنیدی خطیب وامام مسجد رحمن جگت سرکل ، مولانا یوسف قریشی کوآڈنیٹر ودیگر علماء اکرام ودانشور حضرات موجود تھے ۔مسابقہ حفظ لقرآن الکریم عمر 21سال اور 21 سال سے زائد مردوخواتین کیلئے تاریخ و وقت بروز اتوار، 15 نومبر 2026ء، بوقت 10:30 بجیبدن مقام: اے این بینکوٹ فنکشن ہال، رنگ روڈ، گلبرگہ میں منعقد ہونگے ۔شرائط وضوابط اس طرح ہیں پہلا مرحلہ: یہ مقابلہ پارہ 1 تا 15 Round Qualifying پر مشتمل ہوگا۔ مسابقہ نعت خوانی 2026مرد و خواتین – عمر 25 سال سے زائدتاریخ و وقت: بروز ہفتہ، 14 نومبر 2026ء، بوقت صبح 10:30 بجے۔مقام: اے-این-بینکوٹ فنکشن ہال، رنگ روڈ، گلبرگہ۔خصوصی انعام اور انعامات کی تفصیل:دونوں مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے مسابقین کیلئے پرکشش نقد انعامات رکھے گئے ہیں: پہلا انعام: 11,000/- روپے دوسرا انعام: 7,000/- روپے تیسرا انعام: 4,000/- روپے خصوصی قرعہ اندازی: دونوں مقابلوں میں ٹاپ 25 آنے والے شرکاء میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے کسی ایک خوش نصیب کو عمرہ کے مقدس سفر پر روانہ کیا جائے گا۔امیدوار کا تعلق گلبرگہ، بیدر، یادگیر، رائچور، کوپل، بیلاری یا بیجاپور کرناٹک سے ہونا ضروری ہے۔ رجسٹریشن کے وقت آدھار کارڈ اور تاریخ پیدائش کی اور حافظ کی سند فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر 2026ء ہے۔ فارم آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے پُر کئے جاسکتے ہیں۔تفصیلات کیلئے فون مولانا محمد فخر الدین مانيال 9986388049 ،مولانا سلمان عبد الصمد: 9343207336 مولانا جاوید عالم قاسمی علیگ: 9810318692 ڈاکٹر محمد اصغر چلبل: 8105983786 سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔