گلزار حوض کی تزئین وآہک پاشی کا آغاز

   

حیدرآباد7فروری(سیاست نیوز) چارمینار کے دامن میں گلزار حوض کی تزئین و آہک پاشی کے کاموں کے آغاز کے ساتھ ہی گذشتہ شب گلزار حوض کو منہدم کرنے کی افواہیں گشت کرنے لگیں اور سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل کرنے کے علاوہ شہری گلزار حوض کے متعلق دریافت کرتے تشویش کا اظہار کررہے تھے لیکن صبح کی اولین ساعتوں میں یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ حیدرآباد میٹرو پولیٹین ڈیولپمنٹ اتھاریٹی اور جی ایچ ایم سی کے اشتراک سے چارکمان‘ مچھلی کمان‘ کمان سحر باطل اور کالی کمان کے درمیان موجود گلزار حوض کی تزئین نواور مرمت کے کاموں کا آغاز کیا گیا جو کہ اندرون 6ماہ مکمل ہونے کا امکان ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ اسپیشل چیف سیکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق مسٹر اروند کمار کی ہدایت پر بلدی حکام نے گلزار حوض کی مرمت کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکام کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ کی نگرانی میں اس تاریخی گلزار حوض کے مرمتی کاموں کو مکمل کیا جائیگا۔ م