سری نگر: شمالی کشمیر میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ کافی انتظار کے بعد اتوار کو کھیلو انڈا سرمائی کھیلوں کا پانچواں ایڈیشن با قاعدہ شروع ہوا۔بتادیں کہ چار دنوں پر محیط یہ کھیلیں 9 مارچ سے شروع ہوکر 12 مارچ کو اختتام پذیر ہوں گی۔یہ کھیلیں در اصل 22 سے 25 فروری تک ہونے والی تھی لیکن گلمرگ میں برف کی کمی کی وجہ سے ملتوی ہوئی تھیں تاہم حالیہ برفباری سے ان کھیلوں کا انعقاد ممکن ہوا۔حکام نے بتایا کہ آج گلمرگ میں نورڈک سکینگ سے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے پانچویں ایڈیشن کا با قاعدہ آغاز ہوا۔انہں نے کہا کہ پانچویں ایڈیشن میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اتوار کو کنگڈوری میں تین ایونٹس جن میں سکی مائونٹنیرنگ، سلوپ بورڈنگ اور الپائن سکی شامل ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی شام منعقد ہونے والی تقریب میں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔