تھرواننتاپورم ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے سی پی ایم ایل اے وی کے پرشانت نے حال ہی میں عوام سے درخواست کی کہ وہ جب بھی ان سے ملنے کیلئے آئیں تو پھول دینے کے بجائے کتابیں تحفہ میں دیں تاکہ وہ ان کے حلقہ اسمبلی ویٹوروپو میں واقع سرکاری اسکولوں کی لائبریریوں میں رکھ سکیں۔ پرشانت نے بعدازاں اعلان کیا کہ عوام سے کی گئی ان کی درخواست پر انہیں زائد از 3000 کتابیں موصول ہوئی ہیں۔ سرکاری اسکولوں کے پرنسپلس نے ان سے ربط پیدا کیا اور لائبریریاں قائم کرنے میں ان کی مدد کرنے کی خواہش کی تھی۔