گلگت ۔ بلتستان پر پاکستان کا اقدام مسترد

,

   

نئی دہلی : ہندوستان نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے گلگت ۔ بلتستان کو عبوری صوبہ کا درجہ دینے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس کے غیرقانونی قبضہ کی ہیئت کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔ وزارت خارجی اُمور کے ترجمان انوراگ سریواستو نے گلگت ۔ بلتستان کا علاقہ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس پر پاکستان نے غیرقانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔