گلی سے دلی تک گلابی پرچم لہرانے کی کوشش کریں

   

نظام آباد میں بی آر ایس کارکنوں سے رکن اسمبلی بی گنیش گپتا کا خطاب

نظام آباد ۔ 25 اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آرایس کی یوم تاسیس کے موقع پر رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا نے پارٹی کارکنوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بی آرایس حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والے پروگرام کے بارے میں عوام کو واقف کروانے کی ذمہ داری بی آرایس کارکنوں پر عائد ہوتی ہے ۔ لہذا گلی سے لیکر دلی تک بی آرایس کی حکومت قائم کرنے کیلئے اقدامات کریں اور گلابی پرچم لہرانے کیلئے اقدامات کریں ۔ گنیش گپتا نے کہا کہ 7 سالوں میں کئی ترقیاتی کام انجام دئیے گئے ۔ آئی ٹی ہب کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ دیہی سطح پر نوجوانوں کو ملازمت کی فراہمی کیلئے آئی ٹی ہب بہتر کارکرد ثابت ہوگا۔ آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے محفوظ پانی کیلئے اقدامات کرتے ہوئے ہر گھر کو پانی پہنچایا جارہا ہے ۔ لڑکیوں کی شادی کے موقع پر کلیانہ لکشمی ، شادی مبارک کے ذریعہ مالی طور پر امداد کی جارہی ہے ٹی آرایس پارٹی بی آرایس میں تبدیل ہوتے ہوئے انقلابی تبدیلیوں کیلئے جدوجہد کی جارہی ہے ۔چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کی پالیساں ملک گیر سطح پر عمل آوری کیلئے ایک نئی سوچ پیدا ہورہی ہے خواتین کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ آئندہ انتخابات میں نہ صرف ریاستی سطح پر بلکہ ملک گیر سطح پر بی آرایس کی کامیابی کیلئے ابھی سے مصروف ہونے کی خواہش کی ۔ پروگرام میں مئیر نیتو کرن ، ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم ، رکن ریاستی حج کمیٹی نوید اقبال ، کارپوریٹر ایم اے قدوس، بی آرایس قائدین میر مجاز علی ، ستیہ پرکاش کے علاوہ دیگر بھی موجو د تھے ۔