گنٹور میں سڑک حادثہ 15باراتی زخمی

   

حیدرآباد5دسمبر(یواین آئی) اے پی کے ضلع گنٹور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 15باراتی زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع گنٹور کے کی بائی پاس روڈ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب لاری نے ٹہری ہوئی بس کو ٹکر دے دی۔پولیس نے بتایا کہ 42باراتیوں کے ساتھ پرائیویٹ ٹراویلس کی بس تروورو سے تروپتی جارہی تھی۔بس کے ڈرائیور نے بس کو سڑک کے کنارے روک دیا۔اسی دوران تیز رفتار لاری نے بس کو ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں 15باراتی زخمی ہوگئے ۔تمام زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔