گوالیار ہوائی اڈہ کےنئے ٹرمینل کا افتتاح

   

گوالیار : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گوالیار میں نئے تعمیر شدہ راج ماتا وجئے راجے سندھیا ایئر ٹرمینل کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کیا۔گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا، اسمبلی اسپیکر نریندر سنگھ تومر اور ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیورا نے گوالیار ہوائی اڈے پر افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں مسٹر مودی نے کہا کہ آج ملک کے کئی ہوائی اڈوں پر نئی ٹرمینل عمارتوں کا افتتاح کیا گیا ہے ۔ ان ٹرمینلز کے لیے کتنی تیزی سے کام ہوا ہے اس کی ایک مثال گوالیار کا راج ماتا وجئے راجے سندھیا ہوائی اڈہ ہے ، جو صرف 16 ماہ کی مدت میں تیار کیا گیا ہے ۔