گوا میں عآپ اراکین اسمبلی کا پارٹی نہ بدلنے کا حلف

   

پنجی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے امیدواروں نے بدھ کو ایک حلف نامہ پر دستخط کرتے ہوئے حلف لیا کہ وہ پارٹی کے ساتھ رہیں گے اور اپنے حلقے کے لیے اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے نبھائیں گے ۔اے اے پی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا، “گوا میں دو مسائل ہیں بدعنوانی اور پارٹی بدلنا ہے ۔ آج ہمارے تمام امیدواروں نے حلف نامے پر دستخط کرنے کے بعد حلف لیا ہے کہ وہ ایم ایل اے منتخب ہونے کے بعد اپنے حلقے کے لیے خلوص نیت سے کام کریں گے۔اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اگر عوام کو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا ایم ایل اے اپنے حلف نامے میں لیے گئے حلف کے خلاف کام کرتا ہے تو عوام قانون کے تحت عدالتوں سے رجوع کرسکتے ہیں۔