پنجی: ہندوستان کے محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کی گئی گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کی وارننگ کے پیش نظر گوا کے محکمہ تعلیم نے جمعرات اور جمعہ کو دوپہر سے پہلے اسکول بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایجوکیشن ڈائرٰکٹر شیلیش جھنگاڑے نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ نے گرمی کی لہر کے الرٹ کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں سے طلبا کو دوپہر تک گھر جانے کی اجازت دینے کو کہا گیا ہے۔ یہ آج اور کل کے لیے ہے۔ وہیں آئی ایم ڈی نے کہا کہ شمالی گوا اور جنوبی گوا میں الگ تھلگ جگہوں پر گرمی کی لہر کے بہت زیادہ امکان ہیں۔ 11 مارچ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بتدریج 2تا3 ڈگری کی کمی کا امکان ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ گوا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت عام درجہ حرارت سے 4 تا6 ڈگری سیلسیس زیادہ رہنے کا امکان ہے۔