مذکورہ چیف منسٹر نے کہاکہ اس کیس میں جانچ تقریبا پوری ہوگئی ہے۔
پناجی۔گوا چیف منسٹر پرمود ساونت کے پیر کے روم کہاکہ ٹک ٹاک اسٹار اور بی جے پی لیڈر سونالی پھوگاٹ کا مبینہ قتل معاملہ ہریانہ عوام کی مسلسل مانگ کے پیش نظر سی بی ائی کے آج سپرد کیاجائے گا۔ ساونت جس کے پاس ریاستی وزیرداخلہ کا بھی قلمدان ہے نے رپورٹرس کو بتایاکہ”گوا پولیس پر مجھے یقین ہے۔
انہوں نے تحقیقات بہتر انداز میں انجام دی ہے اور ان کے پاس بہترے اشارے بھی ہیں۔ مگر ہریانہ عوام کے مطالبے کوتسلیم کرتے ہوئے میں یہ معاملہ کو آج (سی بی ائی) کے سپرد کررہاہوں“۔ساونت نے مزیدکہاکہ میں آج ”ایک مکتوب مرکزی ہوم منسٹر کو تحریر کررہاہو ں جس میں سی بی ائی کو جان حوالے کرنے کو کہاجائے گا“۔
چیف منسٹر نے کہاکہ تحقیقات تقریبا مکمل کرلی گئی ہے۔ پھوگاٹ 22اگست کے روز گوا ائیں اور انجونا کی ایک ہوٹل میں قیام کئے ہوئی تھیں۔ رات میں انہیں گھٹن محسوس ہوئی او راگلی صبح انہیں سینٹ انتھونی اسپتال لے جایاگیا جہاں پر انہیں مردہ قراردیدیا گیاتھا۔
پولیس نے 26اگست کے روز پھوگاٹ کے پی اے سدھیر سانگوان کو اس قتل کے ضمن میں سکھویندر سنگھ کے ہمراہ گرفتار کرلیاتھا۔ انجونا میں کیولیس ریسٹورنٹ میں پارٹی کے دوران پھوگاٹ کو زیادہ شدت والی منشیات دی گئی تھیں۔
پولیس کے بموجب ریسٹورنٹ کے شریک مالک ایڈوین نیونس اور اس منیشات کی تسکری کرنے والوں کو گرفتار کرلیاگیاتھا۔ ستمبر9کے روز سپریڈنٹ آف پولیس (نارتھ) صہوبت سکسینہ نے کہاتھا کہ گوا پولیس قتل کے معاملے میں نتیجے پر پہنچنے والی ہے اور چارج شیٹ داخل کرنے کے لئے ہم پر اعتماد ہیں۔
گوا کی اپوزیشن پارٹیوں نے بھی اس کیس کو سی بی ائی کے حوالے کرنے کی مانگ کی تھی۔