گوا کانگریس کے صدر چوڈانکر کورونا پازیٹیو

   

پنجی: گوا کانگریس کے ریاستی صدر گریش چوڈانکر کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر دگمبر کامت نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔ کامت نے ٹویٹ کیا کہ مسٹر چوڈانکرنے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے اور اپنے رابطہ میں آنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں۔مسٹر کامت نے ٹویٹ کیاکہ میری گوا کانگریس صدر گریش چوڈنکر کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں جو کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ گریش ہوم آئسولیشن میں ہیں اورانہوں نے ان تمام لوگوں سے درخواست کی ہے جو اس کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں کہ اگر ان میں کوئی علامات ظاہر ہوں تو وہ اپنا ٹیسٹ کرائیں۔