گوا کی صنعتی ایسوسی ایشنوں کا نئی حکومت سے شفافیت کا مطالبہ

   

پنجی : گوا میں نئی حکومت کی حلف برداری سے قبل صنعتی ایسو سی ایشنوں نے اتوار کو ریاست میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نئی سرمایہ کاری، تیز تر ترقی اور انتظامیہ میں شفافیت کا مطالبہ کیا۔گوا اسٹیٹ انڈسٹریز ایسوسی ایشن (جی ایس آئی اے ) کے صدر دامودر کوچکر، گوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (جی سی سی آئی) کے صدر رالف ڈی سوسا، کریڈائی کے صدر نیلیش سالکر اور ورنا انڈسٹریز ایسوسی ایشن ( وی آئی اے ) کے صدر پردیپ دا کوسٹا نے ایک مشترکہ بیان میں کہا‘‘حکومت کو ریگولیٹری تعمیل اور نگرانی کے لیے ایک آسان اور موزوں طریقہ کار فراہم کرنا چاہیے ۔ اس وقت کچھ محکمے آڈٹ اور انسپکشن کے لیے تقسیم ہیں جس کی وجہ سے صنعتوں پر بوجھ پڑتا ہے اور ترقی متاثر ہے ۔ سالانہ تجدید کے ساتھ کئی ریگولیٹری تعمیل کے عمل میں تاخیر کرتی ہیں اور ریاست سے اچھے سرمایہ کاروں کو دور کر دیتے ہیں۔