گوا کے ساحلوں پر اٹلی سامبر کی فروخت سے بیرونی سیاحت متاثر ؟

   

پاناجی : گوا کے بی جے پی ایم ایل اے مائیکل لوبو کا دعویٰ ہے کہ ریاست کے مغربی ساحل پر بین الاقوامی سیاحوں کی آمد میں قابل لحاظ کمی آئی ہے جس کی ممکنہ طور پر بڑی وجہ وڈا پاؤ اور اڈلی سامبر کی ساحلوں پر فروخت ہوسکتی ہے ۔ گوا ٹورازم ڈپارٹمنٹ نے آج بیچ یا ساحلوں پر قائم 99 چھوٹی دوکانوں کو وجہ بتاؤ نوٹسیں جاری کی ہیں کہ وہ ایسی دوکانیں قائم کرتے ہوئے ریاست کی پالیسی کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں ۔ مائیکل لوبو نے کہا کہ گوا میں ٹورازم کا خراب دور چل رہا ہے ۔