گوبھی کا حلوہ

   

اجزا: پھول گوبھی 1 عدد (درمیانی) ( اْبال کر میش کرلیں)، کھویا 250 گرام،چینی 1/2کپ، دودھ 1 کپ ، چھوٹی الائچی 3-4عدد، بادام گارنشنگ کیلئے(سلائس کاٹ لیں) ، چاندی کے ورق گارنشنگ کیلئے ، پستے(سلائس کٹے ہوئے) گارنشنگ کیلئے، گھی حسب ضرورت
ترکیب:سوس پین میں گھی گرم کر کے چھوٹی الائچی ڈال کر کڑ کڑائیں ۔ اس میں میش کی ہوئی گو بھی ‘کھویا ‘ دودھ اور چینی ڈال کر پکائیں،چمچہ مسلسل چلاتی رہیں۔ دودھ خشک ہو جائے تو چولہے سے اتارلیں۔ سرونگ پلیٹ میں نکال کر بادام‘پستے اور چاندی کے ورق سے گارنش کرکے سروکریں۔