حیدرآباد 14 اپریل (سیاست نیوز) ملک کے نامور صنعتی گھرانے گودریج گروپ کی 2 سال قبل 2 حصوں میں تقسیم کے بعد گودریج انڈسٹریز گروپ نے نئی نسل کو ذمہ داری کی منتقلی کا اعلان کیا ہے۔ 2 سال قبل گودریج گروپ آدی گودریج کی زیرقیادت گودریج انڈسٹریز گروپ اور جمشید گودریج کی زیرقیادت گودریج انٹرپرائزیز گروپ میں تقسیم ہوچکا ہے۔ آدی گودریج کے چھوٹے بھائی نادر گودریج کو جاریہ سال اگست میں صدرنشین کے عہدہ سے سبکدوش کردیا جائے گا کیوں کہ اُن کی عمر 75 سال ہوجائے گی۔ آدی گودریج کے فرزند پیروچ شاہ نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ نادر گودریج ایمیریٹس کے صدرنشین کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ گودریج انڈسٹریز گروپ کے تحت گودریج ایگرو ویٹ اور ایسٹک لائف سائنسیس نے قیادت کی منتقلی کا اعلان کیا ہے۔ نادر گودریج انڈسٹریز، گودریج انڈسٹریز کے بورڈ کے علاوہ گودریج ایگرو ویٹ اور گودریج کنزیومر پراڈکٹس سے علیحدگی اختیار کرلیں گے۔ وہ چیرپرسن اور نان ایگزیکٹیو ڈائرکٹر کے عہدہ سے بھی سبکدوش ہوجائیں گے۔ پیروچ شاہ گودریج انڈسٹریز گروپ اور گودریج انڈسٹریز کے چیرپرسن کے عہدہ کا 14 اگست کو جائزہ لیں گے۔ وہ گودریج پراپرٹیز، گودریج کیاپیٹل اور گودریج وینچرس کے چیرپرسن کے عہدہ پر برقرار رہیں گے۔ نادر گودریج کے فرزند برجیس گودریج، گودریج ایگرو ویٹ کے چیرپرسن ہوں گے اور وہ گودریج انڈسٹریز بورڈ میں نان ایگزیکٹیو ڈائرکٹر کے طور پر 14 اگست کو شامل کئے جائیں گے۔ برجیس نے ایسٹیک کے منیجنگ ڈائرکٹر کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ تاہم وہ بورڈ میں نان ایگزیکٹیو ڈائرکٹر بررار رہیں گے۔ آدی اور نادر کی زیرقیادت گودریج انڈسٹریز گروپ کے تحت 5 ادارے ہیں جن میں گودریج انڈسٹریز، گودریج کنزیومر پراڈکٹس، گودریج پراپرٹیز، گودریج ایگرو ویٹ اور ایسٹک لائف سائنسیس شامل ہیں۔1/V/k/b