گورنر سوندرا راجن آج راج بھون میںعوام سے ملاقات کرینگی

   

حیدرآباد۔/31 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نئے سال پر یکم جنوری کو عوام سے مبارکباد قبول کریں گی۔ گورنر نے راج بھون دربار ہال میں 12 تا ایک بجے دن اوپن ہاوز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جس میں عام افراد کے علاوہ سیول سوسائٹی نمائندے گورنر کو سال نو کی مبارکباد پیش کرسکتے ہیں۔ گورنر نے عوام سے اپیل کی کہ گلدستہ اور شال کے بجائے نصابی کتب اور نوٹ بکس پیش کریں تاکہ غریب بچوں میں اسے بطور عطیہ تقسیم کیا جاسکے۔1