گورنر سوندرا راجن نے آندھرا پردیش کی مندر میں خصوصی پوجا کی

   

حیدرآباد/16 جنوری ( سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے آج آندھرا پردیش کے تروچنور میں سری پدماوتی مندر میں مکر سنکرانتی کے تیسرے دن پوجا کی۔ مندر عہدیداروں نے استقبال کیا اور درشن کا انتظام کیا۔ ٹی ٹی ڈی چیف ویجلینس اینڈ سیکوریٹی آفیسر گوپی ناتھ جیٹی، ڈپٹی ایگزیکیٹو آفیسر کستوری بائی اور دیگر موجود تھے ۔