گورنر نے پولیس اور سیول عہدیداروں کو اعزازات سے نوازا

   

حیدرآباد۔/26جنوری، ( سیاست نیوز) گورنر جشنو دیو ورما نے پریڈ گراؤنڈ سکندرآباد پر یوم جمہوریہ تقاریب کے موقع پر نمایاں خدمات پر پولیس اور سیول عہدیداروں کو اعزازات سے نوازا۔ جن عہدیداروں کی خدمات پر تہنیت پیش کی گئی ان میں وکرم سنگھ مان ( آئی پی ایس ) ایڈیشنل کمشنر پولیس لاء اینڈ آرڈر حیدرآباد، مشرف فاروقی ( آئی اے ایس ) صدر نشین و منیجنگ ڈائرکٹر سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹیڈ، انوراگ جینتی ( آئی اے ایس ) زونل کمشنر جی ایچ ایم سی، ایس ہریش ( آئی اے ایس) اسپیشل کمشنر آئی اینڈ پی آر ، پی وی نرسمہا ریڈی ( آئی اے ایس ) کمشنر و ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن، انودیپ درشٹی ( آئی اے ایس ) کلکٹر حیدرآباد، کے ورون ریڈی صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر ناردن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹیڈ، کے ودیا ساگر او ایس ڈی برائے چیف سکریٹری، جی راجیشور ریڈی چیف انجینئر آر اینڈ بی، ایم ہری کرشنا ڈائرکٹر کلچر، آئی نرسنگ راؤ سپرنٹنڈنگ انجینئر آر اینڈ بی، کے منوہر بابو ایگزیکیٹو انجینئر آر اینڈ بی اور وی سرویش کمار سینئر کنسلٹنٹ چیف سکریٹری آفس شامل ہیں۔ 1