گورنر کاراج بھون میں مذاکرات کیلئے ممتا بنرجی کو مکتوب

   

کولکاتا : مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکرنے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کو راج بھون آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی اور ریاست کے معاملات پر ان سے وہ بات کرناچاہتے ہیں ۔گورنرنے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو لکھے خط کو ٹوئیٹر پر پوسٹ بھی کیا ہے ۔خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گورنر کو ٹوئٹر پر بلاک بھی کردیا ہے ۔اس کے بعد سے ہی گورنر ہائوس اور ممتا حکومت کے درمیان اختلافات میں شدت آگئی ہے ۔ترنمول کانگریس نے گورنر کے خلاف صدر جمہوریہ اور وزیرا عظم مودی کو شکایت کرنے کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ میں بھی ان کو ہٹانے کا مطالبہ کرچکی ہے ۔گورنروں کے کردار پر اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی بھی ترنمول کانگریس کوشش کررہی ہے ۔اس تناظر میں، گورنر دھنکر نے وزیرا علیٰ کو راج بھون میں مدعو کیا تاکہ آئینی مسائل پر رکی ہوئی بحث کو دوبارہ شروع کیا جاسکے ۔ دھنکر نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے یہ خط ممتا بنرجی کو لکھا ہے ۔خط میں گورنر نے دعویٰ کیا کہ کئی جائز سوالات کے جوابات ملنے کو کافی وقت ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کچھ مسائل پر فوری طور پر بات کرنے کی ضرورت ہے ۔ ‘‘جمہوریت اور آئین کو محفوظ بنانے کی میری کوشش آپ کے موقف کی وجہ سے ناکام ہورہی ہے ۔