گورنر کا آج سے ریاست کے مختلف اضلاع کا دورہ

   

حیدرآباد 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ شریمتی تمل سائی سوندرا راجن جاریہ ماہ 9 ، 10 اور 11 ڈسمبر کو ریاست کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ریاستی گورنر بھونگیر (یادادری)، ورنگل، بھوپال پلی اور پداپلی اضلاع کا دورہ کرنے کے حصہ کے طور پر کل 9 ڈسمبر کو بھونگیر (یادادری) میں لکشمی نرسمہا سوامی مندر کے درشن کریں گی۔ بعدازاں وہ یادگیر گٹہ سے ورنگل روانہ ہوں گی اور ورنگل میں انڈین ریڈ کراس بلڈ بینک کا معائنہ کریں گی۔ علاوہ ازیں مرکزی حکومت کی جانب سے قائم کردہ ’’جنرک میڈیسن‘‘ (Generic Medicine) کی میڈیکل شاپ کا بھی دورہ کرکے تفصیلی جائزہ لیں گی۔ اسی ذرائع کے مطابق گورنر سوندرا راجن دن بھر میں مختلف پروگرامس میں حصہ لینے کے بعد ورنگل میں قیام کرتے ہوئے ہوٹل ہریتا کاکتیہ میں شب بسری کریں گی۔ بعدازاں 10 ڈسمبر کو صبح میں ہوٹل ہریتا کاکتیہ سے روانہ ہوکر کالیشورم پہونچیں گی اور وہاں پر کالیشورم مکنیشورا سوامی مندر کے درشن کریں گی۔