ترواننت پورم:کیرالا کے گورنر عارف محمد خان نے کرسمس کے پرمسرت موقع پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی۔گورنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرسمس کے پرمسرت موقع پر ریاست کے لوگوں اور دنیا بھر کے دیگر کیرالائی باشندوں کو میری جانب سے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔انہوں نے مزید کہا ‘‘کرسمس، جو خدا کی عظمت کی تعریف کرتا ہے ‘زمین پر امن’ کا پیغام دیتا ہے ، محبت، ہمدردی اور معافی میں ہمارے یقین کو مضبوط کرتا ہے ، جو حضرت عیسٰی نے دنیا کو سکھایا تھا۔ کرسمس کا جشن ہمدردی، سخاوت اور بھائی چارے کے ذریعہ ہمارے اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کو تقویت بخشے ۔بس یہی دعا ہے ۔