ہریانہ میں مرکزی اسکیم پر عمل آوری کی ستائش
حیدرآباد۔/28 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) گورنر ہریانہ بنڈارودتاتریہ نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے راشٹر پتی نیلائم سکندرآباد میں خیرسگالی ملاقات کی۔ صدر جمہوریہ نے ہریانہ راج بھون چندی گڑھ میں قیام کے دوران بہتر میز بانی پر بنڈارودتاتریہ سے اظہار تشکر کیا۔ گورنر نے صدر جمہوریہ کے دورہ کے موقع پر شہری استقبالیہ کا اہتمام کیا تھا۔ صدر جمہوریہ نے بنڈارو دتاتریہ کی صحت اور خیریت دریافت کی اس کے علاوہ افراد خاندان کے بارے میں صحت و عافیت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ صدر جمہوریہ نے ہریانہ میں حکومت کی جانب سے ’ بیٹی بچاؤ۔ بیٹی پڑھاؤ‘ مہم پر کامیاب عمل آوری کی ستائش کی اور کہا کہ لڑکیوں کو تعلیم سے جوڑنے کی سخت ضرورت ہے۔ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ر