گورنمنٹ جونیئرکالجس کے طلبہ کیلئے روزگار کے مواقع

   

دو علحدہ اداروں سے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے معاہدات

حیدرآباد ۔ یکم جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن گورنمنٹ جونیئر کالجس کے طلبہ میں روزگار کے مواقع کی فراہمی کیلئے MSN لیباریٹریز سے یادداشت مفاہمت کی ہے۔ گورنمنٹ جونیئر کالجس میں تعلیم کی تکمیل کرنے والے طلبہ کو ایم ایس این لیباریٹریز کی جانب سے تقررات کئے جائیں گے۔ ایم پی سی ، بی پی سی ، ایم ایل ٹی ، فارما ٹکنالوجی کورسس کے اہل امیدواروں کے تقررات کئے جائیں گے جنہوں نے 2023 اور 2026 کے درمیان تعلیم مکمل کی ہو۔ جوائنٹ ڈائرکٹر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ وائی نائک اور نائب صدر ایم ایس این لیباریٹریز کے ایل این مورتی نے معاہدہ پر دستخط کئے۔ جونیئر کالجس کے طلبہ کو روزگار کی فراہمی کا یہ بہترین موقع رہے گا۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی حیدرآباد کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کی ہے تاکہ ریاست کے گورنمنٹ جونیئر ووکیشنل کالجس کے طلبہ میں اسکل ڈیولپمنٹ کو مستحکم کیا جائے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ابھیلاش ابھینو آئی اے ایس کی موجودگی میں معاہدہ پر دستخط کئے گئے ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے وائی نائک اور ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کی جانب سے وجئے کمار نے دستخط کئے۔ اس معاہدہ کے تحت ووکیشنل کالجس میں فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرامس منعقد کئے جائیں گے جن کے ذریعہ اسکل ڈیولپمنٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس معاہدہ کے تحت ووکیشنل جونیئر کالجس کے لکچررس کو بھی ٹریننگ دی جائے گی۔1/k