آئندہ تعلیمی سال سے آغاز ، محکمہ تعلیم و طب کے درمیان تال میل کے لیے رہنمایانہ خطوط کی تیاری
حیدرآباد۔28 ۔ڈسمبر(سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے 9سرکاری میڈیکل کالجس میں جملہ 860 بی ایس سی کورسس کے آغاز کو منظوری دے دی ہے اور کہا جار ہاہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے تیار کئے گئے منصوبہ کے مطابق بی ایس سی میں موجود کورسس انیستیھسیا ٹیکنالوجی‘ آپریشن تھیٹر ٹیکنالوجی ‘ رینل ڈائیلاسس ٹیکنالوجی ‘ ریڈیالوجی اور امیجنگ ٹیکنالوجی کاتعلیمی سال 2023-24 سے آغاز کردیا جائے گا۔میڈیکل ایجوکیشن ڈائریکٹر کی جانب سے ریاستی حکومت کو روانہ کردہ تجاویز و درخواست پرکاروائی کرتے ہوئے حکومت نے اس سلسلہ میں تمام اجازت ناموں کی اجرائی کے سلسلہ میں اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے سرکاری میڈیکل کالجس میں کی جانے والی اس کاروائی کے سلسلہ میں محکمہ تعلیم و طب کے عہدیداروں آپسی تال میل کے ذریعہ ریاست کے میڈیکل کالجس میں بی ایس سی کورسس کے آغاز کے لئے رہنمایانہ خطوط اور قواعد کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے ۔ریاستی حکومت کی جانب سے سرکاری میڈیکل کالجس میں بی ایس سی کورسس کے آغاز کے بعد میڈیکل کالجس میں ایم بی بی ایس کے علاوہ دیگر کورسس میں بھی داخلوں کا آغاز کردیا جائے گا جس میں طلبہ داخلہ حاصل کرپائیں گے ان داخلوں کے سلسلہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے جلد اعلامیہ جاری کئے جانے کا امکان ہے۔م