گورنمنٹ چیسٹ ہاسپٹل ایرہ گڈہ میں ڈاکٹر پر آوارہ کتوں کا حملہ

   

حیدرآباد : /21 ستمبر (سیاست نیوز) آوارہ کتوں کا شہریان پر حملے کے واقعات میں ملک بھر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ ایک تازہ ترین واقعہ میں گورنمنٹ چیسٹ ہاسپٹل ایرہ گڈہ میں ایک آوارہ کتے نے ڈاکٹر پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا ۔ یہ واقعہ کل رات دیر گئے اُس وقت پیش آیا جب ایک ڈیوٹی ڈاکٹر دواخانہ میں دوسرے وارڈ میں اپنی خدمات انجام دے رہا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ آوارہ کتے کے اچانک حملے سے چیخ و پکار کرنے والے ڈاکٹر کو مریض کے رشتہ داروں نے بچالیا ۔ پی جی کورس کی تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹر ایک مریض کو دیکھنے کے بعد اُس کی موت کی اطلاع رشتہ داروں کو دینے کیلئے دوسرے وارڈ میں جارہا تھا کہ آوارہ کتے نے انہیں نشانہ بنایا ۔ خاتون ڈاکٹر پر آوارہ کتے کے حملے کے بعد دواخانہ میں سنسنی پھیل گئی اور زخمی ڈاکٹر کو وہاں پر فوری طبی امداد دی گئی ۔ ب