گورنمنٹ ڈگری کالج بھینسہ میں اردو میڈیم گیسٹ لکچررس کیلئے درخواستیں مطلوب

   

بھینسہ 20/جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ گورنمنٹ ڈگری کالج پرنسپل ڈاکٹر ایم سدھاکر نے بتایا کہ کالج ہذا میں اردو میڈیم گیسٹ فیکلٹیز برائے مضامین اردو ، تاریخ ، سیاسیات زوالوجی ، باٹنی ، کیمیاء کے مخلوعہ جائیداد کیلئے برائے تعلیمی سال 2023 اور 2024 کیلئے گیسٹ لکچررس کیلئے درخواستوں مطلوب ہے جو صرف تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر ہی پْر کئے جائیں گے جس کیلئے تعلیمی قابلیت پی ایچ ڈی ، نیٹ سیٹ اور پی جی میں 55 فیصد نشانات کے علاوہ تجربہ رکھنے والے امیدوار کو ترجیح دی جائے گی ۔ انھوں نے خواہشمند امیدواروں سے جاریہ ماہ 24 جولائی بروز پیر شام چار بجے تک گورنمنٹ ڈگری کالج میں درخواستوں داخل کرنے کی خواہش کی اور اس ضمن میں 26 جولائی بروز چہارشنبہ کو صبح گیارہ بجے کالج ہذا میں Demo اور انٹرویو منعقد ہوگا جس کی بنیاد پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ انٹرویو کے دوران تمام اصل دستاویزات کی تنقیح کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے کالج پرنسپل ڈاکٹر ایم سدھاکر 9908393217 اور ریکارڈ اسسٹینٹ محمد اختر رسول 7997020939 سے فون نمبرات ربط پیدا کرنے کی خواہش کی۔