گورنمنٹ ڈگری کالج گرلز محبوب نگر میں گیسٹ لکچرر کیلئے درخواستیں مطلوب

   

محبوب نگر /20 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پرنسپل این ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج ( گرلز ) محبوب نگر کے پریس نوٹ کے بموجب این ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج ( گرلز ) میں گیسٹ فیکلٹی کی حیثیت سے عارضی لکچررز کے تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ مذکورہ کالج میں انگریزی ، اردو ، تلگو ، سنسکرت ، عربی ، کمپیوٹر اپلیکشن ، کامرس ، زوالوجی تاریخ ، معاشیات اردو میڈیم ، سیاسیات اردو میڈیم ، باٹنی ، بائیو ٹیک ، شماریات ، مائیکرو بیالوجی کیلئے عارضی بنیاد پر گیسٹ فیکلٹریز سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ امیدوار کو متعلقہ مضمون میں پی جی میں 55 فیصد نشانات جنرل کیلئے ، ایس سی ، ایس ٹی امیدواروں کیلئے 50 فیصد اقل ترین نشانات ضروری ہیں ۔ پی ایچ ڈی ، نیٹ ، سیٹ ، سلیٹ امیدواروں اور تدریسی تجربہ رکھنے والوں کو فوقیت دی جائے گی ۔ فیکلٹیز کی خدمات صرف تعلیمی سال کے اختتام تک ہی لی جائیں گی ۔ خواہشمند اپنی اپنی ٹائپ شدہ درخواستیں ، تعلیمی تفصیلات ، فون نمبر کے ساتھ ، پوسٹ گریجویشن کے بعد کی اسنادات کی نقول کے ساتھ این ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج ( گرلز ) محبوب نگر کے دفتر پر داخل کریں ۔