کھنڈوا: مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع کے پرائیڈ ڈے پروگرام میں فحش رقص اور فحش گانوں سے متعلق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومت کی طرف سے منعقد کیا گیا یہ پروگرام تنازعات میں گھر گیا ہے ۔کھنڈوا ضلع انتظامیہ نے نامور گلوکار آنجہانی کشور کمار کے یوم پیدائش پر تین روزہ گورو دیوس منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کی وجہ سے پہلے ہی دن انتظامیہ تنازعات میں گھری ہوئی ہے ۔پروگرام میں خواتین افسروں کے بھی ڈانس میں شامل ہونے اور اسکولی لڑکیوں کو فحش گانوں پر رقص کرنے کا معاملہ زور پکڑ گیا ہے ۔