گورکھپور میں دفتر نہیں ہے‘پارٹی امور کی کانگریس واٹس ایپ کے ذریعہ انجام دہی کررہی ہے

,

   

گورکھپور۔مذکورہ کانگریس پارٹی جو اس بات پر زوردے رہی ہے کہ 2022کے اسمبلی الیکشن سے قبل وہ اترپردیش میں اپنے میدان حاصل کرے گی مگر اس سے قبل پارٹی کو اپنے لئے کچھ جگہ درکار ہے۔

کانگریس کے پاس اترپردیش کے ضلع گورکھپور میں دفتر کے لئے جگہ نہیں ہے‘ اور پارٹی واٹس ایپ کے ذریعہ کام کررہی ہے۔

پارٹی کے قائدین نے کہاکہ انہوں نے زمینی حالات سے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو واقف کروایا ہے مگر اس پر پارٹی کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل پیش نہیں کیاگیا ہے۔

کانگریس پارٹی کے نو منتخبہ ضلع صدر نرملا پسوان نے تاہم کیاکہ پارٹی کوبہت جلد نیا دفتر مل جائے گا۔پارٹی کے سینئر قائدسید اجمل کے مطابق سابق ضلع صدر انجہانی بھری گوناتھ چترویدی نے پرودلپور میں پارٹی دفتر کی شروعات کی تھی جو 2017تک کام کرتا رہا۔

انہوں نے کہاکہ”مگر 2017میں دفتر خالی کرنا پڑا کیونکہ مالکانہ حقوق کاکسی دوسرے کے ساتھ معاملہ چل رہاتھا۔پھر اس کے بعد سے کانگریس کے پاس کوئی اپنا دفتر نہیں ہے‘ او رمیٹنگ عام طور پر عام طور پر شادی خانوں میں کی جارہی ہیں“۔

پارٹی کے قائدین عام طور پر عارضی دفتر کے طور پر چاروچندرا پوری میں ایک گھر کااستعمال کررہے ہیں۔

پارٹی کے ایک منتظم نے کہاکہ ”مگر زیادہ تر ہم واٹس ایپ کے ذریعہ کام کررہے ہیں۔ جب میٹنگ منعقد کرنے کی بات آتے ہے تو ہم شادی خانہ کرایہ پر لیتے ہیں“