گوشت پلاؤ

   

اجزا: گوشت ایک کلو، پیازدو عدد چوپ کر لیں، لہسن‘ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچے، ثابت گرم مسالہ ایک کھانے کا چمچہ، تیزپات ایک عدد، بڑی الائچی 2 تا3 عدد، لونگ تین عدد، چھوٹی الائچی دو عدد، دار چینی دو عدد، ثابت سیاہ مرچیں آٹھ عدد، نمک حسب ذائقہ، ہری مرچیں 4 تا5 عدد، چاول دو کپ بھیگے ہوئے، گھی 1/2 کپ۔
ترکیب :سب سے پہلے پتیلی میں گھی گرم کریں۔اس میں ثابت گرممسالہ تیزپات‘بڑی الائچی‘لونگ‘چھوٹی الائچی‘دار چینی اور ثابت سیاہ مرچیں ڈال کر کڑکڑائیں۔اس کے بعد اس میں پیاز ڈال کر2 تا 3 منٹ تک فرائی کریں۔گوشت‘لہسن‘ادرک پیسٹ‘نمک اور 2 تا3 ہری مرچیں ڈال کر5 تا6 منٹ تک فرائی کریں۔اس کے بعد گوشت گلنے کے حساب سے پانی ڈال کر پکائیں۔پانی تقریباً خشک ہو جائے اور گوشت گل جائے تو اس میں چاول بقیہ ہری مرچیں اور چاول گلنے کے حساب سے پانی ڈال کر پکائیں۔مزیدارگوشت پلاؤ تیار ہے سرونگ ڈش میں نکال کر گارنش کریں اور گرم گرم سرو کریں۔