سابق بینک منیجر، موجودہ اسسٹنٹ منیجر اور سنار سمیت 5 گرفتار
حیدرآباد: ولڈ لون کی اجرائی کے دوران دھاندلیاں کرنے والے سابق بینک مینجر اور موجودہ اسسٹنٹ بینک مینجر کو پہاڑی شریف پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ یونین بینک آف انڈیا تکو گوڑہ کے برانچ مینجر اور یشونت ریڈی نے پولیس سے درخواست درج کرواتے ہوئے کہا تھا کہ پی سائی ناتھ جو پیشہ سے سنار ہے ۔ بینک نے سونے کی تصدیق کرنے کیلئے اس کو ملازمت دی تھی لیکن اس نے اس وقت کے بینک مینجر اے سنیل کمار ، آر پردیپ کمار جو موجودہ اسسٹنٹ مینجر ہے اور دیگر افراد ایم سنتوش کمار اور ٹی شیوناتھ کی مدد سے گولڈ لون کی اجرائی کے دوران دھاندلیاں کی۔ پولیس نے بتایا کہ کئی افراد کی جانب سے گولڈ لون کے لئے سونا رہن رکھا گیا تھا اور اس کی تصدیق کے دوران غیر معیاری سونے کے زیورات کو بھی اصلی زیورات ہونے کی تصدیق کی جس سے بینک کو بھاری نقصان ہوا ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ 33 افراد نے 96 گولڈ لون حاصل کئے تھے جس کی مالیت 2.99 کروڑ ہے اور مذکورہ افراد نے ایک ٹولی کی شکل میں بینک کو دھوکہ دیتے ہوئے کروڑہا روپئے 54.6 لاکھ کی دھوکہ دہی کی کیونکہ غیر معیاری سونے کو رہن رکھ کر کئی افراد غائب ہوگئے۔ پہاڑی شریف پولیس نے پانچوں گرفتار شدہ افراد کو جیل بھیج دیا۔