گوٹیرس کی روسی صدر سے ملاقات

   

ماسکو : روس کی طرف سے یوکرین پر حملے کے دو ماہ بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش آج ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اس ملاقات کا مقصد یوکرین جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کرنا اور یوکرین میں انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے محفوظ راستوں کے قیام کو ممکن بنانا ہے۔ گوٹیرش پہلے روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف سے ملیں گے جس کے بعد وہ کریملن میں روسی صدر سے ملاقات کریں گے۔ روس کے بعد گوٹیرش یوکرین بھی جائیں گے اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر حال میں اس حوالے سے دباؤ میں اضافہ ہوا کہ وہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔