گوٹیریس کی نسلی امتیاز ختم کرنے کی درخواست

   

اقوام متحدہ ،26 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے پیر کے روز بین الاقوامی برادری کی طرف سے نسلی امتیاز کو ختم کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کی درخوست کی۔مسٹر گوٹیریس نسلی امتیاز کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی دن کی یاد میں منعقد ایک پروگرام میں کہا‘‘ یہ نسل پرستی، نسلی امتیاز، غیر ملکی لوگوں کو ناپسند کرنا ( جینوفوبیا) اور متعلقہ عدم رواداری کو ختم کرنے کے ہمارے وعدہ کو پورا کرنے کا وقت ہے جس میں سماجی اور نسلی امتیاز، مسلم مخالف نفرت اور یہودی مخالفت شامل ہے ۔انہوں نے کہا‘‘نیوزی لینڈ میں دو مساجد میں حالیہ قتل عام اس طرح کے زہر کا تازہ ترین المیہ ہے ’’۔ انہوں نے کہا جب لوگوں پر جسمانی، زبانی یا سوشل میڈیا کے ذریعے ان کی ذات، مذہب یا نسل کی وجہ سے ان پر حملہ کیا جاتا ہے تو معاشرے کے سبھی کا لوگوں کو دکھ ہوتا ہے ۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ یہ ہم سب کے لئے ضروری ہے کہ ہم کھڑے رہیں اور مساوات اور انسانی وقار کے اصولوں کی حفاظت کر یں ۔مسٹر گویٹریس نے کہا کہ انہوں نے قتل عام کی روک تھام کے لئے اپنے خصوصی مشیر سے اقوام متحدہ کے نظام کو ایک ساتھ لانے کے لئے کہا ہے تاکہ نفرت پھیلانے وا لی تقاریر کا مقابلہ کرنے کے لئے حکمت عملی اور ایکشن پلان تیار کیا جا سکے ۔