گوکلم کیرالہ کو ویمنر چمپئن شپ میں متواتر دوسری شکست

   

نئی دہلی۔ گوکلم کیرالہ فٹبال کلب کو اردن کے عقبہ کے عقبہ ڈیولپمنٹ کارپوریٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ اے ایف سی ویمنز کلب چمپئن شپ کے اپنے دوسرے میچ میں ایران کی شہرداری سرجان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گوکلم کیرالہ فٹبال کلب کی رواں ٹورنمنٹ میں یہ مسلسل دوسری شکست دی۔اے ایف سی ویمنز کلب چمپئن شپ کے اس دوسرے مقابلے میں اسے 1-0 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ گوکلم کیرالہ ٹیم میں کئی ہندوستانی اسٹار کھلاڑی موجود ہیں جن میں آدیتی چوہان،دلمیا چہبر اور ڈینگمی گریس قابل ذکر ہیں۔مقابلے کا پہلا نصف مرحلہ بغیر کسی گول کے ختم ہونے کے بعد سرجان نے افسانہ علی زادہ کی فری کِک کے ذریعے برتری حاصل کی جب گول کیپر ادیتی چوہان حملہ روکنے میں ناکام رہی۔یہ ہندوستانی اور ایرانی فریقوں کے درمیان سخت مقابلہ رہا لیکن گوکلام ایک بہتر آغاز کرنے میں کامیاب رہے، ابتدائی تبادلے میں مخالف ٹیم پر غلبہ بنانے کے ساتھ پہلے نصف میں گیند پر زیادہ قبضے سے لطف اندوز ہوئے۔