گوگل کا یوم جمہوریہ پر خصوصی ڈوڈل

   

نئی دہلی: انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے ہندوستان کے 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک خاص اور پرکشش ڈوڈل کے ساتھ ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے ۔گوگل کی جانب سے اپنے ہوم پیج پر بنائے گئے ڈوڈل میں اونٹ، گھوڑے ، ہاتھی، سفید کبوتر اور ڈھولک کی تصویریں ترنگے کی شکل میں پیش کی ہیں جو ہندوستانی ثقافت کا اٹوٹ حصہ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 72 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر گوگل نے اپنے ڈوڈل میں ملک کی کئی ثقافتوں کی جھلکیاں پیش کی تھیں۔