حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد کے علاقہ گچی باولی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک پب میں فائرنگ سے خوف و دہشت پیدا ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کی ایک ٹیم گچی باولی میں واقع فریزم پب گئی تھی جو عادی مجرم کو تلاش کررہی تھی ۔ پولیس کے پاس اطلاع تھی کہ اس پب میں پولیس کیلئے مطلوب مجرم موجود ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دوران مجرم کو پکڑنے کے دوران اس نے فائرنگ کردی اس فائرنگ میں سی سی ایس مادھا پور کا ایک کانسٹبل زخمی ہوگیا ۔ جب کہ پب کے عملہ کی مدد سے پولیس نے مجرم کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بتولہ پربھاکر نے پولیس پر دو راونڈ فائرنگ کردی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع