گچی بائولی کے جدید دواخانہ کو ٹمس کے طورپر ترقی

   

حیدرآباد۔19اپریل(سیاست نیوز) ریاستی حکومت تلنگانہ نے گچی باؤلی اسٹیڈیم سے متصل اسپورٹس کامپلکس میں تیار کئے گئے 1500 بستروں پر مشتمل دواخانہ کو تلنگانہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے طور پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی کابینہ کی جانب سے کئے گئے فیصلہ کے مطابق کورونا وائرس سے پیدا شدہ حالات سے نمٹنے کیلئے تیار کئے گئے اس عارضی دواخانہ کو مستقل بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے اور یہ فیصلہ خود چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا ہے ۔ ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے ٹوئیٹر کے ذریعہ یہ اطلاع دی اور کہا کہ اس دواخانہ کو تلنگانہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے طور پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ ریاستی حکومت کا ایک کارنامہ ہوگا۔انہو ںنے بتایا کہ اس دواخانہ میں جملہ 1500 بستر ہوں گے اور اسے ٹمس
(TIMS)
کے نام سے ترقی دینے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔