گڈکری مکمل صحت مند

   

نئی دہلی : مائیکرو ، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کے مرکزی وزیر نتن گڈکری کورونا وائرس کے انفیکشن سے نجات پاگئے ہیں اور وہ مکمل صحت مند ہیں۔مسٹر گڈکری نے چہارشنبہ کو ایک ٹوئیٹ میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ، “میں آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوش ہوں کہ آپ کی سب کی دعاوں اور نیک تمناؤں کے بدولت میں کورونا سے صحت یاب ہو گیا ہوں۔ آپ کے پیار کے لئے شکریہ۔ “پارلیمنٹ اجلاس کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینئر رہنما اور مرکزی وزیر کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا تھا۔ تب سے وہ کورنٹن میں تھے۔