گڑ میں درجنوں فائدے لیکن روزآنہ کی غذا سے غائب

   

حیدرآباد۔گڑ کا موازنہ اگر شکر سے کیا جائے تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ چینی انسانی صحت کے لیے کتنی نقصان دہ ہے جبکہ گڑ ہماری صحت پر بے شمار اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔طبی ماہرین نے کنا ہے کہ شکرکھانے سے صرف جسم کو کیلوزیر حاصل ہوتی ہیں جو کہ جسم کو موٹا کرنے کا باعث بنتی ہیں، اس کے علاوہ ذیابطیس جیسی بیماری ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔دوسری جانب گڑکے اندر کئی ایسے منرلز پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ گڑ کھانے سے پیٹ سے متعلق بہت سے مسائل ختم ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ گیس یا تیزابیت سے پریشان ہیں تو کھانے کے بعد تھوڑا ساگڑکھانے سے یہ دونوں مسئلے حل ہو جاتے ہیں۔اگر بھوک نہیں لگتی ہو یا بھوک لگنے کے باوجودکھانا کھانے کا دل نہیں کرتا توگڑکا استعمال کریں، کم سے کم دن میں تین بار گڑکھائیں اس سے آپ ٹھیک طریقے سے کھانا کھا سکیں گے اور صحت بھی ٹھیک رہے گی۔گڑ بلڈ پریشرکو کنٹرول میں رکھتا ہے، جن کو بہت زیادہ بلڈ پریشر ہو وہ روزانہ گڑکا استعمال ضرورکیا کریں۔جسم میں خون کی کمی کے لیے روزانہ گڑ کا استعمال مفید ہے ، اس سے آپ کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا۔اس کے علاوہ تھکاوٹ ختم کرنے کے لیے بھی گڑ کا استعمال نہایت مفید ہے۔ گڑ میں کیلشیئم اور فاسفورس پایا جاتا ہے جو کہ ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔گڑ کا استعمال یاداشت کو بہتر بناتا ہے، جگر کی صحت کے لیے مفید ہے اور سرکا درد دور کرتا ہے۔