گگن یان کی پہلی تجرباتی اڑان کی الٹی گنتی شروع

   

چینائی: گگن یان پروگرام کے کریو اسکپ سسٹم کا مظاہرہ کرنے والی پہلی بغیر پائلٹ کی تجرباتی اڑان کیلئے وہیکل ابورٹ مشن۔1کی 12.5 گھنٹے کی الٹی گنتی جمعہ کے روز شام 7.30 بجے آندھراپردیش میں سری ہری کوٹا کے شار علاقے میں شروع ہوئی۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے ذرائع نے بتایا کہ مختصر دورانیہ کا یہ مشن ہفتے کی صبح 8 بجے فرسٹ لانچ پیڈ سے لانچ کیا جائے گا اور پورا مشن 531سکنڈ (تقریباً نو منٹ) تک چلے گا۔ یہ فلائٹ ٹسٹ مجموعی طور پر گگن یان پروگرام میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔