’’گگن یان‘‘ ہندوستان کے خلائی پروگرام میں نیا موڑ: مادھون نائیر

   

حیدرآباد۔/9جنوری، ( سیاست نیوز) اِسرو کے سابق چیرمین جی مادھون نائیر نے کہا کہ ہندوستان کے انسانی خلائی مشن ’’ گگن یان ‘‘ کو ملک کے خلائی پروگرام میں ایک اہم موڑ قرار دیا جارہا ہے۔ عالمی سطح پر خلائی مشن میں حصہ لینے والے ممالک کی صف میں اب ہندوستان بھی شامل ہوگیا ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ اِسرو کی جانب سے 2022 تک اس وینچر کو پورا کرلیا جائے گا۔