گھروں میں ہتھیار تیز رکھیں ، ہندوؤں کو پرگیہ کی تاکید

   


آئندہ سال اسمبلی الیکشن والے کرناٹک میں بھوپال کی بی جے پی ایم پی کی تقریر ۔ لوو جہاد اور مشینری ادارے نشانہ

نئی دہلی : بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کرناٹک میں ہندو کارکنوں کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا۔ پرگیہ ٹھاکر نے کہا کہ ہندوؤں کو حق ہے کہ وہ ان پر اور ان کے وقار پر حملہ کرنے والوں کا جواب دیں۔ بھوپال سے بی جے پی ایم پی پرگیہ ٹھاکر نے بھی ہندوؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے گھروں میں چھریوں کو تیز رکھیں، کیونکہ ہر ایک کو اپنی حفاظت کرنی ہے۔ کرناٹک کے شیواموگا میں، پرگیہ ٹھاکر نے کہا ان کے پاس لوو جہاد کی روایت ہے، اگر وہ کچھ نہیں کرتے ہیں، تو وہ لوجہاد کرتے ہیں۔ محبت بھی کرتے ہیں تو اس میں جہاد کرتے ہیں۔ ہم (ہندو) بھی خدا سے پیار کرتے ہیں، ایک سنیاسی اپنے خدا سے محبت کرتا ہے۔ آئندہ سال کرناٹک اسمبلی کے انتخابات مقرر ہیں ۔ پرگیہ ٹھاکر نے شیوا موگا میں ہندو جاگرن ویدیکا کے جنوبی زون کی سالانہ تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ سنیاسی کہتے ہیں کہ خدا کی بنائی ہوئی اس دنیا میں تمام ظالموں اور گنہگاروں کو ختم کردو، ورنہ یہاں محبت کی صحیح تعریف باقی نہیں رہے گی۔ لہٰذا لوو جہاد میں ملوث افراد کو بھی اسی طرح جواب دینا چاہیے۔ اپنی بیٹیوں کی حفاظت کریں، انہیں صحیح اقدار سکھائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہتھیار اپنے گھروں میں رکھیں اور کچھ نہیں توکم ازکم چاقو، تیز دھار ہتھیار سبزیاں کاٹنے کے لیے رکھ لیں، جب استعمال کرنا پڑے گا تو پتہ نہیں کیا صورتحال پیدا ہو جائے گی۔ ہر کسی کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اگر کوئی ہمارے گھر میں گھس کر حملہ کرتا ہے تو اس کو منہ توڑ جواب دینا ہمارا حق ہے۔اس کے ساتھ پرگیہ ٹھاکر نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو مشینری اداروں میں نہ بھیجیں، ایسا کرنے سے آپ اپنے لیے اولڈ ایج ہوم کے دروازے کھول لیں گے۔ اس نے کہا کہ ایسا کرنے سے (بچوں کو مشینری اداروں میں پڑھانے سے) بچے آپ اور آپ کی ثقافت سے تعلق نہیں رکھیں گے۔ وہ اولڈ ایج ہوم کلچر میں پروان چڑھیں گے اور خود غرض ہو جائیں گے۔ ہندو تنظیم کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پرگیہ نے کہا کہ اپنے گھر میں عبادت کریں، اپنے مذہب اورکتابوںکے بارے میں پڑھیں اور اپنے بچوں کو ان کے بارے میں بتائیں، تاکہ بچے ہماری ثقافت اور اقدار کو جان سکیں۔